TALKININKAI / CONTRIBUTORS
ISTORIJA / history
| LOVE YOUR ENEMIES - SHOUT IT FROM THE HILLS..... |
|
| Written by Anjuman Matan Kahneek Aur Amali Karkan (AMKAAK) |
|
مُبارک ہو تُم جو اَب بھُوکے ہو کیونکہ آسُودہ ہوگے۔ مُبارک ہو تُم جو اَب روتے ہو کیونکہ ہنسوں گے۔ جب بنِی آدم کے سبب سے لوگ تُم سے عداوت رکھّیں گے اور تُمہیں خارِج کردیں گے اور لعن طعن کریں گے اور تُمہارا نام بُرا جان کر کاٹ دیں گے تو تُم مُبارک ہو گے۔ اُس دِن خُوش ہونا اور خُوشی کے مارے اُچھلنا۔ اِسی لِئے کہ دیکھو آسمان پر تُمہارا اجر بڑا ہے کیونکہ اُن کے باپ دادا نبیوں کے ساتھ بھی اَیسا ہی کِیا کرتے تھے۔ مگر افسوس تُم پر جو دولتمند ہو کیونکہ تُم اپنی تسلّی پاچکے۔ افسوس تُم پر جو اب سیر ہو کیونکہ بھُوکے ہوگے۔ افسوس تُم پر جو اب ہنستے ہو کیونکہ ماتم کرو گے اور روؤ گے۔ افسوس تُم پر جب سب لوگ تُمہیں بھلا کہیں کیونکہ اُن کے باپ دادا جھُوٹے نبیوں کے ساتھ بھی اَیسا ہی کِیا کرتے تھے۔ لیکِن مَیں تُم سُننے والوں سے کہتا ہُوں کہ اپنے دُشمنوں سے مُحبت رکھّو۔ جو تُم سے عداوت رکھّے اُن کا بھلا کرو۔ جو تُم پر لعنت کرے اُن کے لِئے برکت چاہو۔ جو تُمہاری تحقِیر کریں اُن کے لِئے دُعا کرو۔ جو تیرے ایک گال پر طمانچہ مارے دُوسرا بھی اُس کی طرف پھیر دے اور جو تیرا چوغہ لے اُس کو کُرتا لینے سے بھی منع نہ کر
Congratulations because you're hungry now shall comfortable. Woe to you who are rich but because your digestive satisfaction.
Anjuman Matan Kahneek Aur Amali Karkan (AMKAAK)
[The nice thing about this poem though is that the word "Congratulations" is "Mubarak". - DAMTP comment]
|
